تازہ ترینخبریںپاکستان

سائفر کیس: چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواستِ ضمانت سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد ہائی کورٹ نے سائفر کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین کی درخواستِ ضمانت سماعت کے لیے مقرر کر دی۔

رجسٹرار اسلام آباد ہائی کورٹ نے آئندہ ہفتے کی کاز لسٹ جاری کر دی۔چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواستِ ضمانت پیر کو سماعت کے لیے مقرر کی گئی ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق درخواست ضمانت پر سماعت کریں گے۔عدالت نے دلائل کے لیے ایف آئی اے کو نوٹس جاری کر رکھا ہے۔

واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو 5 اگست 2023 کو توشہ خانہ کیس میں 3 سال کی سزا کے بعد لاہور سے گرفتار کیا گیا تھا اور پھر انہیں اٹک جیل منتقل کر دیا گیا تھا، بعد ازاں ایف آئی اے نے بھی 19 اگست کو سائفر کیس میں ان کو گرفتار کر لیا تھا۔

جواب دیں

Back to top button