تازہ ترینخبریںدنیا

سعودیہ کے بعد کئی مسلم ممالک اسرائیل کو تسلیم کریں گے

اسرائیلی وزیر خارجہ ایلی کوہن نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے ساتھ 6 سے 7 مسلم ممالک اسرائیل کو تسلیم کریں گے۔

اپنے بیان میں اسرائیلی وزیر خارجہ نے کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ امن کا مطلب مسلم دنیا اور یہودیوں کے درمیان امن ہے۔ کئی ایسے مسلم ممالک کے رہنماؤں سے ملاقات کی ہے جن کا اسرائیل سے رسمی تعلق نہیں۔

دوسری جانب نگراں وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے دوٹوک انداز میں واضح کیا ہے کہ پاکستان اپنے قومی مفادات اور فلسطینی عوام کے مفادات کو مدنظر رکھ کر ہی کوئی فیصلہ کرے گا۔

جواب دیں

Back to top button