تازہ ترینخبریںسیاسیات

سیاسی انتشار کی خواہاں کونسی قوت صدر کے پیچھے ہے؟ مولانا فضل الرحمان

صدر مملکت کی جانب سے انتخابات کی تاریخ تجویز کرنے پر مولانا فضل الرحمان نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ عارف علوی ایک پارٹی کی نمائندگی کرنے والے جانبدار صدر ہیں۔

صدر مملکت کی طرف سےالیکشن کی تاریخ پر مولانا فضل الرحمان نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ الیکشن کی تاریخ دینا صدر مملکت کا اختیار نہیں ہے، اگر صدر کا اختیار ہے بھی تو اس کا استعمال بدنیتی پر مبنی ہے کیونکہ صدر مملکت ایک پارٹی کی نمائندگی کر رہے ہیں اور وہ جانبدار صدر ہیں۔

فضل الرحمان نے کہا کہ الیکشن کمیشن صدر کے کسی حکم یا تجویز کو ماننے کا پابند نہیں ہے، وہ خود ایک ادارہ ہے۔ صدر نے ایک ایسی عدالت سے رجوع کرنے کی تجویز دی ہے جو عدالت عمران خان اور پی ٹی آئی کو سپورٹ کر رہی ہے۔ صدر نے گیند عدلیہ کی طرف پھینکی اور عدلیہ نے اسے صدر کی طرف پھینکا ہے، ایک دوسرے کی طرف گیند پھینکتے پھینکتے ناظرین کہتے ہیں کہ گول نہیں ہوا۔

جواب دیں

Back to top button