تازہ ترینخبریںپاکستان

آرمی چیف کی کاروائیوں کا سلسلہ جاری ، ڈالر 300 سے نیچے آگیا

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے تاجروں سے خطاب اور ڈالر سمگلنگ کے خلاف کارروائیوں کے اعلان کے بعد ڈالر کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔ ڈالر ایک مرتبہ پھر 3 سو سے نیچے آگیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے روز ڈالر مزید کمزور ہوگیا۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 6 روپے 50 پیسے سستا ہو۔297 روپے کا ہو گیا۔ انٹر بینک میں بھی ڈالر کی قیمت میں 2 روپے 20 کمی۔ 302 روپے 95 پیسے سے کم ہوکر 300 روپے 75 پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

دوسری طرف پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کے بعد مندی کا رجحان ہے۔ ہنڈرڈ انڈیکس 45ہزار 968پوائنٹس پر آگیا ہے۔

جواب دیں

Back to top button