
ایک نجی ٹی وی چینل کے ساتھ ملک کے نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے ملکی تازہ ترین صورتحال حال پر تبصرہ کرتے ہوتے مختلف موضوعات پر گفتگو کی ۔
جس میں اینکر پرسن کے سوال کے جواب میں نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ آئی ایس آئی چیف اس مہینے ریٹائر ہو رہے ہیں، کیا آپ انہیں ایکسٹینشن دیں گے؟ اس سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس معلومات کا عوامی حلقوں میں کوئی بڑا کردار نہیں ہے، اس کے جو بھی مفہوم ہیں وہ قومی سلامتی کے حوالے سے ہیں، آئی ایس آئی چیف کی ایکسٹینشن قومی سلامتی کا معاملہ ہے۔ ایکسٹینشن پر تمام متعلقہ لوگوں کی رائے جان کر فیصلہ کروں گا۔
ان کا ملکی معاشی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کہا کہ ڈالر کی قیمتوں میں آرمی چیف کا بہت بڑا کردار ہے اور اس کردار کے ساتھ حکومتی سپورٹ بھی ہے۔
انہوں نے اس بارے میں مزید گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے دفاعی اداروں کا 8 سے 10 ارب ڈالرز بجٹ ہے، ہمارے بجٹ کا 17 فیصد دفاع میں جاتا ہے اور اس 17 فیصد میں ملٹری، ائرفورس اور نیوی بھی شامل ہے۔ فوجی بجٹ میں اضافہ ہونا چاہیے ۔







