
عکاظ اخبار کے مطابق مصری حکومت نے پیر کو ایک بیان میں کہا کہ سیاحوں سے ایک ہزار ڈالر فیس لینے کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔ مصر آنے والے سیاحوں سے کوئی نئی فیس نہیں لی جا رہی۔ اب تک سیاحتی ویزے پر متعدد ملکوں کے سیاحوں سے جو فیس لی جا رہی ہے وہ برقرار ہے۔ کوئی نئی فیس نہیں لگائی گئی۔
مصری حکومت نے بتایا کہ ایک ہزار ڈالر والی فیس کا تعلق سیاحت کے لیے آنے والے سیاحوں سے نہیں بلکہ اس کا تعلق مصر میں غیر قانونی طور پر مقیم تارکین وطن کے قیام کو قانون کے دائرے میں لانے سے ہے۔
مصری حکومت نے بتایا کہ ایک ہزار ڈالر فیس جمع کرانے کی ہدایت غیر قانونی تارکین وطن کو کی گئی ہے تاکہ ان کا قیام قانون کے دائرے میں آ جائے۔ ان سے کہا گیا ہے کہ مصر میں سیاحت یا کسی اور غرض سے اپنے قیام کو قانون کے دائرے میں لانے کے لیے فیس جمع کرائیں۔
مصری حکومت نے اس سلسلے میں دیگر تفصیلات بھی میڈیا کو جاری کر دی ہیں۔







