
ایشیا کپ میں سپر فور مرحلے کا پاکستان اور بھارت کا میچ بارش رکنے کے بعد دوبارہ شروع کردیا گیا ہے، پاکستان نے 11 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 44 رنز بنائے ہیں۔
کولمبو میں کھیلے جارہے میچ میں بھارت نے مقررہ اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 356 رنز بنائے اور پاکستان کو جیت کے لیے 357 رنز کا ہدف دیا تھا۔
بھارت نے جانب سے ابتدائی چار بیٹرز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
شبھمن گل نے 58 رنز کی اننگز کھیلی، کپتان روہت شرما بھی 56 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
ویرات کوہلی 122 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے، کے ایل راہول نے 111 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔پاکستان کی جانب سے شاداب خان اور شاہین آفریدی ایک، ایک وکٹ حاصل کرسکے۔







