تازہ ترینخبریںسپورٹس

ایشیا کپ: ادھورا پاک بھارت ٹاکرا دوبارہ شروع، بارش کی دخل اندازی کا خطرہ برقرار

ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں روایتی حریفوں کے درمیان گزشتہ روز بارش کے باعث ادھورا رہ جانے والا میچ آج بارش رکنے کے بعد تاخیر سے دوبارہ شروع ہوگیا ہے۔

بھارتی ٹیم نے گزشتہ روز بارش سے قبل 24.1 اوور میں دو وکٹوں کے نقصان پر 147 رنز بنائے تھے۔ آج میچ کا اسی دوراہے سے دوبارہ آغاز کیا گیا ہے۔

تاہم محکمہ موسمیات نے آج رات 11 بجے تک موسلا دھار بارش کی پیشگوئی کی ہے جس کے باعث میچ میں بارش کے مداخلت کرنے کا خطرہ برقرار ہے۔

دوسری جانب آج صبح سے کولمبو میں بارش کے بعد جب سورج نکلا تو امپائرز نے میدان اور پچ کا معائنہ کرنے کے مقررہ وقت سے دو گھنٹے تاخیر سے میچ شروع کرنے کا فیصلہ کیا۔

گزشتہ روز پاکستانی کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیتنے کے بعد پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا جو غلط ثابت ہوا اور بھارتی اوپنرز نے صرف 14 اوورز میں ٹیم کی سنچری مکمل کرا دی۔ دونوں کے درمیان 16.4 اوورز میں 121 رنز کی تیز رفتار پارٹنر شپ قائم ہوئی، جس کو شاداب خان نے روہت شرما کی وکٹ حاصل کرکے توڑا۔ 123 رنز پر دوسرے اوپنر شبھمن گل کی وکٹ شاہین شاہ نے حاصل کی دونوں بلے بازوں نے نصف سنچریاں اسکور کیں۔

دوسری جانب پاکستانی شائقین کرکٹ کے لیے بری خبر ہے کہ حارث رؤف ان فٹ ہونے کے باعث آج میچ میں بولنگ نہیں کریں گے

جواب دیں

Back to top button