تازہ ترینخبریںدنیا

مراکش زلزلہ: زمیں کانپ اٹھی مگر نماز کی صف نہ توڑی

جمعہ اور ہفتے کی درمیانی شب مراکش میں آنے والے ہولناک زلزلے نے کئی دیہات صفحہ ہستی سے مٹا مٹادیے۔

دو ہزار سے زائد ہلاکتیں اور 12سو سے زائد افراد کے زخمی ہونے کے بعد ہر جانب ایک سوگ کا سماں چھا گیا۔

اس ہولناک واقعے کے بعد سوشل میڈیا پر مختلف ویڈیوز اور تصاویر گردش کررہی ہیں جس میں زلزلے کے تباہ کاریوں کے بعد مراکش کے مختلف مقامات کی جھلکیاں اور معجزات موجود ہیں۔

ان ہی میں سے ایک ویڈیو مسجد کی بھی وائرل ہورہی ہے جس میں نمازی عبادت میں مصروف تھے کہ لرزا خیززلزلے کے بعد آفٹر شاکس کے جھٹکوں میں نمازیوں کے پیروں تلے زمین کانپ اٹھی۔

لوگوں کو خوف زدہ کرتے وہ مناظر مراکش کے علاقے کی مسجد میں لگائے گئے ایک نگران کیمرے سے حاصل کیے گئے ہیں۔

فوٹیج میں دکھایا گیا کہ نماز کے دوران نمازیوں کے پیروں تلے زمین کانپ رہی ہے اس دوران حاضرین نے بغیر رکے اپنی دعائیں جاری رکھیں۔

واضح رہے کہ تاحال اس بات کہ تصدیق نہیں کی گئی کہ مذکورہ ویڈیو عین زلزلے کے وقت کی ہے یااس کے بعد آفٹر شاکس کے دوران کی۔

حکام کے مطابق 12 سو سے زائد زخمیوں میں سے 7 سو 21 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

اس کے علاوہ تاحال درجنوں افراد ملبے تلے دبے ہوئے ہیں جس کے باعث اموات میں اضافے کا میں بھی مزید خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

جواب دیں

Back to top button