تازہ ترینخبریںسیاسیات

عمران کی رہائی: بشریٰ بی بی کی ملاقاتوں سے ن لیگ شدید پریشان

ملک کے معاشی، سیاسی، قانونی و سماجی حالات اس وقت عمران خان کے حق میں جا رہے ہیں۔ عوام ن لیگ کی قیادت میں پی ڈی ایم کی حکومت سے سخت نالاں ہیں تو ان پر معاشی بوجھ بڑھتا جا رہا ہے۔ جبکہ عمران خان کی اہلیہ نے بھی حالیہ دنوں میں ایسی ڈپلومیسی کی ہے جس کی وجہ سے عمران خان کی بچت کے چانسز بڑھ گئے ہیں اور ن لیگ کو سب سے زیادہ یہی پریشانی ہے۔ اب تازہ ترین طور پر معروف کالم نگار اور صحافی تنویر قیصر شاہد نے بھی کھلے الفاط میں اسی جانب اشارہ کیا ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ جوں جوں ملک کے معاشی، سماجی اور سیاسی حالات خراب اور دگرگوں ہو رہے ہیں ، توں توں اٹک جیل کے مذکورہ قیدی کے حوصلے اور اُمیدیں فزوں تر ہو رہی ہیں۔سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور پی ٹی آئی کے صدر ، چوہدری پرویز الٰہی ، کی رہائی اور بار بار گرفتاریوں سے ملک میں جو احساس پروان چڑھا ہے ، اِس سے بھی چیئرمین پی ٹی آئی کے حوصلے بلند ہُوئے ہیں۔

کہا جارہا ہے کہ نیب ترامیم کیس بارے سپریم کورٹ اور چیف جسٹس آف پاکستان جو (محفوظ) فیصلہ سنانے جارہے ہیں ، یہ بھی پی ٹی آئی کے حوصلے بلند کرنے کا باعث بنے گا۔توقع یہی ہے کہ اِس فیصلے سے تمام حریف سیاسی جماعتوں اور اُن کے اہم ترین قائدین کے خلاف پی ٹی آئی کے کرپشن بیانئے کو فتح ملے گی ۔نیب ترامیم سے پی ٹی آئی کے کچھ لوگوں نے بھی فائدہ اُٹھایا تھا لیکن زیادہ فائدے نون لیگ، پیپلز پارٹی اور جے یو آئی ایف کے سینیئر قائدین نے اُٹھائے ہیں ۔

محترمہ، بشریٰ بی بی ، کرپشن کے متعدد الزامات کے باوصف ہمت اور ہوشیاری سے اپنے شوہر کو رہا کرانے کے لیے سرگرم ہیں، بشریٰ بی بی کی اِس بھاگ دوڑ سے نون لیگ خاص طور پر پریشان ہے ۔نگران حکومت پر جلد از جلد عام انتخابات کے انعقاد کے لیے دباؤ میں اضافہ ہورہاہے۔ اور لندن میں آرام فرما نون لیگی سینئر قیادت جلد انتخابات سے کتنی خوفزدہ ہے، اِس حقیقت سے ہر کوئی باخبر ہے!

جواب دیں

Back to top button