تازہ ترینخبریںپاکستان

کن ججز کو بلاسود قرض دیے جارہے ہیں؟

پنجاب حکومت نے لاہورہائیکورٹ کے 11ججز کو 36کروڑ روپے سے زائد قرضوں کی منظوری دے دی۔

تفصیلات کے مطابق لاہورہائی کورٹ کے ججز کو دئیے جانے والے قرضے بلاسود ہوں گے۔ ججز 12سال کی مدت میں بغیر سود ادا کئے یہ قرض واپس کریں گے۔

ہائی کورٹ کے 11 ججز کو ان کی 36 بنیادی تنخواہوں کے برابر قرض دیا گیا جب کہ 11ججز کو 3سال کی بنیادی تنخواہ کے برابر رقم قرض دیا جائے گا جو سوا 3کروڑ روپے ایوریج ہے۔

کابینہ کی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے فنانس نےججز کو بلا سود قرضوں کی منظوری دی ہے۔

بلاسود قرضہ لینے والے ججز میں جسٹس راس الحسن سید ،جسٹس شکیل احمد، جسٹس محمد طارق ندیم ،جسٹس امجد رفیق ،جسٹس عابد حسین چٹھہ، جسٹس انور حسین ، جسٹس مسٹرعلی ضیا باجوہ ،جسٹس راحیل کامران، جسٹس احمد ندیم ارشد، جسٹس صفدر سلیم شاہد اور جسٹس مسٹر رضا قریشی شامل ہیں۔

جواب دیں

Back to top button