
وفاقی سیکرٹری داخلہ عبداللہ خان سنبل طویل علالت کے بعد بدھ کو لاہور میں انتقال کر گئے۔
تفصیلات کے مطابق عبداللہ سنبل کی طبعیت کچھ عرصے سے ناساز تھی اور انہوں نے 20 اگست کو سیکرٹری داخلہ کا چارج سنبھالا تھا۔
طبیعت بگڑنے کے باعث انہیں ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا۔ بدقسمتی سے، وہ ہسپتال جاتے ہوئے راستے میں ہی انتقال کر گئے۔
وزیر داخلہ سرفراز احمد بگٹی اور سابق وزیر اعظم شہباز شریف سمیت، افسرا، سیاستدان اور صحافیوں کی بڑی تعداد نے اپنے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ انکی نماز جنازہ آج بعد از نماز عصر لاہور میں ادا کی جائے گی۔ انہیں میاں میر قبرستان میں سپرد خاک کیا جائے گا







