تازہ ترینخبریں

کیا عامر لیاقت حسین جانتے تھے کہ انکی موت مشکوک حالات میں ہوگی؟

مشہور ٹی وی ہوسٹ عامر لیاقت کے حوالے سے ایک نیا انکشاف سامنے آیا ہے جس سے محسوس ہوتا ہے کہ شاید عامر لیاقت کو یہ محسوس ہوتا تھا کہ انکے ساتھ کچھ ناگہانی ہوسکتا ہے۔ یہ اہم بات ہے کہ مشہور ٹی وی ہوسٹ عامر لیاقت مرحوم کی سابق پہلی بیوی بشری اقبال نے طلاق اور ان کی وصیت کے بارے میں بات کی ہے جس سے یہ اشارہ ملا ہے۔

ایک انٹرویو میں ٹی وی میزبان اور ڈاکٹر عامر لیاقت کی سابقہ پہلی بیوی بشریٰ اقبال نے انکشاف کیا کہ عامر لیاقت نے پوسٹمارٹم نہ کروانے کی وصیت کی تھی۔
بشریٰ اقبال کا کہنا تھا کہ عامر لیاقت نے اپنی زندگی میں متعدد بار یہ کہا کہ اگر انہیں کچھ ہوجائے تو پوسٹ مارٹم نہ کروایا جائے۔ عامر لیاقت کا پوسٹ مارٹم نہ کروانے کی وجہ سے مجھے اور بچوں کو تنقید کا سامنا کرنا پڑا تاہم جو کچھ کیا مرحوم کی وصیت کے مطابق کیا۔
عامرلیاقت کی سابق اہلیہ کا مزید کہنا تھا کہ ان کے اور عامر لیاقت کے درمیان کوئی ایسا مسئلہ نہیں تھا جو طلاق کا سبب بنتا۔میں اور عامر لیاقت دونوں طلاق نہیں چاہتے تھے لیکن ان کی سابق دوسری بیوی طوبی انور نے طلاق دینے کے لیے عامر لیاقت کو مجبور کیا۔

جواب دیں

Back to top button