تازہ ترینخبریںپاکستان

سانحہ جڑانوالہ بیوی کے عاشق سے بدلہ لینے کی سازش تھی؟ تہلکہ خیز انکشافات

16 اگست 2023 کی صبح ہوئے افسوسناک سانحہ جڑانوالہ کے حوالے سے اب نیا انکشاف سامنے آیا ہے کہ اصل میں یہ واقعہ مبینہ طور پر بیوی کے عاشق سے بدلہ لینے کی ایک سازش تھی۔ یہ انکشاف ملک کے سینیئر صحافی جاوید چوہدری نے اپنے کالم میں کیا ہے۔ انہوں نے لکھا کہ پولیس نے تحقیقات کے لیے مسیحی خواتین کے انٹرویوز کیے تو ایک خاتون نے بتایا ’’میرے خاوند کے پاس ایک تھیلا ہوتا تھا‘ میں نے ایک دن اس تھیلے کی تلاشی لی تو کپڑے میں قرآن لپٹا ہوا ملا‘ میں اس پر پریشان ہو گئی‘‘ اس کے خاوند کو بلایا گیا تو اس کی گفتگو میں ربط نہیں تھا‘ اس کی باڈی لینگوئج بھی مشکوک تھی۔
اس کے اکاؤنٹس اور موبائل فون چیک کیا گیا تو پتا چلا اسے فرانس سے کوئی شخص مسلسل پیسے بھجواتا تھا‘ یہ شخص جرمنی‘ اٹلی‘ اردن اور اسرائیل کے دورے بھی کر چکا ہے ‘یہ منشیات کا کام کرتا ہے اور اس جرم میں تین بار جیل جا چکا ہے‘ عمیر مسیح عرف راجہ سے اس کے بارے میں پوچھا گیا تو اس نے انکشاف کیا ’’میرے اس کی بیوی کے ساتھ ناجائز تعلقات ہیں‘‘ خاتون کو بلا کر پوچھا تو اس نے بھی اعتراف کر لیا‘ پولیس نے مزید تفتیش کی تو پتا چلا عمیر مسیح عرف راجہ پلے بوائے ہے اور اس کے کئی خواتین کے ساتھ تعلقات ہیں۔
تحقیقات مزید آگے بڑھیں تو معلوم ہوا مرکزی ملزم (پ) جب منشیات کے الزام میں جیل میں تھا تو اس نے جیل میں کرائے کا قتل ہائر کر لیا لیکن قاتل اس کی رقم لے کر بھاگ گیا اور اس نے راجہ پر حملہ نہیں کیا‘ پ جیل کاٹ کر باہر آیا تو اس نے راجہ کو خود مروانے کا فیصلہ کر لیا اور اس کے لیے سب سے آسان طریقہ توہین قرآن کا الزام تھا۔ اس نے بازار سے قرآن مجید خریدا‘ مختلف دکانوں سے کاغذ اور قلم خریدے‘ توہین آمیز فقرے لکھنے کی پریکٹس کی اور آخر میں قرآن مجید کے اوراق کی توہین کی‘ کاغذوں پر توہین آمیز فقرے لکھے‘ ان کے نیچے عمر مسیح اور عمیر مسیح (راجہ) کے نام‘ پتے اور شناختی کارڈ لکھے‘ فیس بک سے راجہ کی اس کے والد کے ساتھ تصویر نکالی۔ اس کے پرنٹ لیے اور ان کی دو کاپیاں بنا کر دو مختلف فرقوں کے مضبوط ترین علماء کے گھروں کے سامنے پھینک دیں اور خود گھر جا کر سو گیا‘ یہ بھی پتا چلا ’’پ ‘‘کو مشورہ دینے والے شخص کو بھی برطانیہ سے ایک آدمی مسلسل پیسے بھجواتا تھا‘ اس نے برطانیہ میں بیٹھ کر دونوں ملزمان کو توہین کا طریقہ بتایا تھا‘ بہرحال اس جسارت کا یہ نتیجہ نکلا 16اگست کو جڑانوالہ میں آگ لگ گئی۔

جواب دیں

Back to top button