تازہ ترینخبریںسیاسیات

ڈی جی آئی ایس آئی کی ایکسٹینشن کا موضوع: پاکستانی صحافیوں کی دلچسپ صورتحال

اس وقت پاکستان کے صحافیوں کی صورتحال دلچسپ ہے۔ قومی سلامتی کے اہم ترین عہدوں پر تعینات اہم ترین شخصیات کے حوالے سے کسی کا کوئی دعویٰ ہے تو کسی کا کچھ اور۔ اب سینیئر اینکر پرسن کامران خان نے کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم کو موجودہ عہدے پر توسیع دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ‘ایکس’ پر بیان میں اینکر پرسن کامران خان کا کہنا تھا کہ چونکہ جنرل عاصم منیر کی سربراہی میں عسکری قیادت پاکستان کو بدترین معاشی بحران، دہشت گردی میں اضافے، اور انتہائی اہم جیو پولیٹکل پیش رفت کا جواب دینے کے لیے کمر بستہ ہے، اس تناظر میں باخبر ذرائع نے اعتماد کے ساتھ دعویٰ کیا ہے کہ متعلقہ قیادت نے لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم کی بطور ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز انٹیلی جنس ( آئی ایس آئی) خدمات میں توسیع کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم مزید ایک سال تک ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز انٹیلی جنس ( آئی ایس آئی) کے عہدے پر فائز رہیں گے۔
دوسری جانب صحافی اسد علی طور نے اپنے حالیہ وی-لاگ میں دعویٰ کیا ہے کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر موجودہ ڈی جی آئی ایس آئی کو توسیع نہیں دیں گے بلکہ لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم 18 ستمبر کو اپنی مدت ملازمت ختم ہو جانے کے بعد فوج سے ریٹائر ہو جائیں گے۔ جبکہ ان کی جگہ نئے ڈی جی آئی ایس آئی کے طور پر ایسے شخص کو تعینات کیا جائے گا جو آرمی چیف کا قابل اعتماد اور قریبی افسر ہو گا۔

جواب دیں

Back to top button