تازہ ترینخبریںسیاسیات

عمران خان نے جیل میں مخصوص گولیاں کھانی شروع کر دیں٬ رپورٹ

سابق وزیر اعظم عمران خان اس وقت اٹک جیل میں قید ہیں۔ تازہ ترین خبروں کے مطابق وہ قید کے دوران بے خوابی کا شکار ہو گئے ہیں اور نیند کی گولیاں کھا رہے ہیں۔ اس بات کا انکشاف جیل انتظامیہ کی اس رپورٹ میں کیا گیا ہے جو سپریم کورٹ کے حکم پر تیار کر کے اعلیٰ ترین عدالت میں جمع کروائی گئی ہے۔

سپریم کورٹ آف پاکستان نے حکم جاری کیا تھا کہ سابق وزیر اعظم کی جیل میں حالت سے متعلق تفصیلی رپورٹ جمع کروائی جائے۔ اسی حکم کی تعمیل میں اٹارنی جنرل نے یہ رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کروائی ہے۔ رپورٹ اٹک جیل سپرنٹنڈنٹ نے مرتب کی ہے اور اس میں جیل میں موجود طبی عملے کی جانب سے عمران خان کے معائنے سے متعلق رپورٹ بھی شامل کی گئی ہے۔

جواب دیں

Back to top button