
کراچی ( رپورٹ شکیل نائچ ) تھر پاور کمپنی لمیٹیڈ نے ڈائریکٹر ریسکیو 1122 سے تھر کے علاقہ نبی سر میں ایمبولینس اور آگ بجھانے کے آلات فراہم کرنے کی باضابطہ طور پر درخواست کردی ہے تھر پاور کمپنی کی جانب سے ڈائریکٹر ریسکیو 1122 کو لکھے گئے ایک خط میں کہا گیا ہے کہ تھر پاور پلانٹس کو انٹرٹیک واٹر پرائیویٹ لمیٹیڈ نے حکومت سندھ سے معاہدہ کرکے پانی کی فراہمی شروع کردی ہے یہ پانی بجلی کی پیداوار میں اضافہ کے لئے استعمال کیا جاتا ہے یہ پانی تھر پاور پلانٹ بلاک نمبر ایک کے لئے ضروری ہے یہ منصوبہ پورے سال جاری رہے گا جس میں چینی ماہرین نبی سر میں موجود رہیں گے تھر کے علاقہ نبی سر میں ہزاروں افراد رہائش پذیر ہیں لیکن افسوس کی بات یہ ہے کہ یہاں ہنگامی طبی صورتحال میں نہ تو کوئی ایمبولینس دستیاب ہے اور نہ ہی آگ بجھانے کے آلات موجود ہیں نبی سر سے 19 کلومیٹر دور طبی سہولیات موجود ہیں کسی ہنگامی صورتحال میں ایمبولینس نہ ہونے سے بڑے مسائل پیدا ہوسکتے ہیں دوسرا اہم ایشو یہ ہے کہ تھر کے علاقہ نبی سر میں آگ بجھانے کے آلات موجود نہیں ہیں جو بہت بڑی رسک ہے یہاں کروڑوں روپے کی املاک ہیں اگر خدانخواستہ کوئی ناخوشگوار صورتحال پیدا ہوئی تو بہت بڑا مالی نقصان ہوجائے گا نبی سر میں فائر فائٹنگ اسٹیشن قائم کیا جائے خط میں گذارش کی گئی ہے کہ قومی مفاد مین ریسکیو 1122 سروس شروع کی جائے فائر فائٹنگ اسٹیشن قائم کیا جائے کیونکہ دو اہم ترین منصوبے شروع کئے گئے ہیں دونوں مسائل جلد حل کئے جائیں اور اس ضمن میں تھر پاور کمپنی کی کسی بھی مدد کی ضرورت ہو تو وہ مدد فراہم کی جائے گی ۔





