
ایشیا کپ میں پاکستان اور بھارت کا ہائی وولٹیج مقابلہ آج ہونے کو ہے۔ ایسے میں سرحد کی دونوں جانب کروڑوں شائقین جہاں دعاوں میں مصروف ہیں وہ وہیں یہ بھی حساب لگا رہے ہیں کہ آیا اس بار بھارت اور پاکستان کے جیتنے کے کتنے چانسز ہیں۔ اس سوال کے جواب میں کرکٹ ایکسپرٹس سے لے کر عام شائقین تک سب کے اپنے اندازے ہیں۔ تاہم جہان پاکستان نے اے آئی بوٹ چیٹ جی پی ٹی کو ایشیا کپ میں دونوں ٹیموں کی ہار جیت کا ڈیٹا فراہم کیا اور اسکے سامنے جب یہی سوال رکھا تو شماریاتی طور پر اسنے بھارت اور پاکستان کی جیت کے امکانات بتادیئے۔ جو کہ دلچسپ ہیں۔ نمبرز پر نظر دوڑائیں تو ایشیا کپ کے ون ڈے فارمیٹ میں بھارت سب سے کامیاب ٹیم ہے جس نے اب تک 6 مرتبہ ایشیا کپ جیتا ہے، بھارت نے سب سے پہلے 1984 جبکہ آخری مرتبہ 2018 میں ٹورنامنٹ جیتا تھا۔بھارت نے ایشیا کپ کے ون ڈے فارمیٹ کے 49 میچز کھیل کر 31 میں کامیابی حاصل کی ہے۔
دوسری جانب پاکستان نے دو مرتبہ 2000ء اور 2012ء میں ایشیا کپ جیتا ہے جبکہ 1986ء اور 2014ء میں قومی ٹیم نے رنر اپ پوزیشن حاصل کی تھی۔پاکستان نے ایشیا کپ کے ون ڈے فارمیٹ کے 45 میچز کھیل کر 26 میں کامیابی حاصل کی ہے۔
ایشیا کپ کی تاریخ میں پاک بھارت ٹاکرے کا ذکر کیا جائے تو دونوں ٹیمیں اب تک اس ایونٹ کے ون ڈے فارمیٹ میں 13 مرتبہ آمنے سامنے آچکی ہیں جس میں سے 7 میچز بھارت نے جبکہ 5 میچز پاکستان نے جیتے ہیں۔آخری مرتبہ 2018 میں ون ڈے فارمیٹ میں کھیلے گئے ایشیا کپ میں 2 مرتبہ پاکستان اور بھارت کا میچ ہوا تھا جس میں سے دونوں بھارت نے جیتے تھے۔
ایسے میں چیٹ جی پی ٹی کے تجزئیے کے مطابق بھارت کے پاکستان ڈے میچ کے دورسن جیتنے کے امکانات زیادہ ہیں۔ اسکے مطابق 53.85٪ چانس ہیں کہ بھارت یہ میچ جیتے جبکہ 38.46% چانس یہ ہے کہ پاکستان یہ میچ جیتے گا۔ تاہم چیٹ جی پی ٹی کا یہ بھی کہنا ہے کہ یہ ہار اور جیت دیگر عوامل پر بھی منحصر کرے گی۔





