
کراچی ( رپورٹ شکیل نائچ ) ابھی سابق صوبائی وزیر خوراک مکیش کمار چاولہ کے خلاف نیب تحقیقات مکمل بھی نہیں ہوئی کہ نیب نے محکمہ خوراک کے حکام سے چار اضلاع میں گندم کی خریداری اور کراچی میں فلورملز ، آٹاچکیون کو دی گئی گندم کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے نیب کراچی نے ڈائریکٹر محکمہ خوراک سے ضلع دادو ، ضلع جامشورو ، ضلع حیدرآباد ، ضلع ٹنڈومحمد خان سے گندم کی خریداری اور کراچی میں فلور ملز اور آٹا چکیوں کو دی گئی کوٹہ کی تفصیلات طلب کرلی ہیں نیب کراچی کی جانب سے ڈائریکٹر محکمہ خوراک کو دو مراسلے ارسال کئے ہیں جس میں ان سے مذکورہ چاروں اضلاع میں گندم کی خریداری کی تفصیلات طلب کرلی ہیں مراسلہ میں حیدرآباد ، بولہاری اور ملیر سے گندم جاری کرنے کی تفصیلات فراہم کی جائیں دوسرے مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ ڈائریکٹر محکمہ خوراک کو مشترکہ تفتیشی ٹیم کے روبرو آکر ریکارڈ فراہم کرنے کی گذارش کی گئی ہے تیسرے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ 2021ء سے لے کر أج تک ضلع دادو ، ضلع حیدرآباد اور ضلع ملیر میں جتنے بھی ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر تعینات کئے گئے ہیں ان کی تفصیلات فراہم کی جائیں چوتھے مراسلہ ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ خوراک کراچی کو ایک پروفارما بھیجتے ہوئے ان سے پوچھا گیا ہے کہ انہوں نے ہر ماہ فلور ملز اور آٹا چکیوں کو کتنی گندم فراہم کی گئی ہے آٹا چکیوں اور فلور ملز کا بجلی کا بل کتنا آیا اس کی تفصیلات فراہم کی جائیں ان چاروں مراسلوں کے بعد محکمہ خوراک کے افسران خوفزدہ ہوگئے ہیں کیونکہ سابق صوبائی وزیر خوراک مکیش چاولہ پہلے ہی نیب کی تحقیقات کی زد میں آچکے ہیں اور سندھ ہائی کورٹ سے عبوری ضمانت لے چکے ہیں ۔





