تازہ ترینخبریںسیاسیات

نواز شریف عمران خان کی مدد کو آگئے؟ بڑی سیاسی تبدیلی ہونے کو

اس وقت ملک میں ایک سوال ہر زباں پر ہے کہ آیا الیکشن کب ہوں گے۔ سیاسی پنڈت یہ کہتے پائے جاتے ہیں کہ وقت پر الیکشن صرف عمران خان کی ضرورت ہے جبکہ ن لیگ ہر حالت میں الیکشنز میں تاخیر چاہتی ہے۔ ایسے میں اب سینئر صحافی مزمل سہروردی جو کہ نواز شریف سے ملاقات کر کے آئے ہیں کہتے ہیں کہ نواز شریف بھی عمران خان کی طرح ملک میں بروقت الیکشن چاہتے ہیں۔

میاں نواز شریف ملک میں بروقت انتخابات کے حق میں ہیں۔ ان کی رائے میں کوئی بھی ٹیکنوکریٹ سیٹ اپ یا کوئی بھی غیر منتخب سیٹ اپ ملک کے مسائل کو حل نہیں کر سکتا۔ حق حکمرانی صرف عوام کے منتخب نمایندوں کے پاس ہی ہو سکتا ہے، آپ کتنے بھی ماہر ٹیکنوکریٹ لگا لیں وہ ملک کے مسائل کا حل نہیں کر سکتے، یہ تجربے دنیا کے کئی ممالک میں ہوئے اور ناکام ہو گئے ہیں۔ ہمیں اب ایسے تجربات کے بارے میں سوچنا بھی نہیں چاہیے بلکہ ان سے توبہ کر لینی چاہیے۔

ٹیکنوکریٹ سیٹ اپ بھی آمریت کی ہی ایک شکل ہے۔ جیسے آمریت ملکی مسائل کا حل نہیں کر سکتی ایسے ہی ٹیکنوکریٹ بھی نہیں کر سکتے۔ ماہرین بھی جمہوری سیٹ اپ کے ساتھ ہی کام کر سکتے ہیں۔ جہاں عوام کا اعتماد انھیں حاصل ہو۔ انھوں نے کہا اب ملک کے ساتھ تجربات ختم کر دینے چاہیے اور آئین وقانون کے مطابق ملک کو چلانے پر بات ہونی چاہیے۔

جواب دیں

Back to top button