
جب سے جنرل باجوہ ریٹائر ہوئے ہیں ان کے حوالے سے نت نئے انکشافات، چاہے سیاستدان ہوں یا پھر صحافی سب کرتے رہتے ہیں۔ سابق وزیر اعظم عمران خان تو انکے کئی قصے سناتے ہیں اب ملک کے معروف صحافی حامد میر نے ایک نیا دعوی کیا ہے اور بتایا ہے کہ جنرل باجوہ 5000 لوگوں کو پھانسی پر لٹکانے کے خوہشمند تھے۔ پڑھنے والوں کو یہ معلوم ہونا چاہیئے کہ یہ بات عمران خاان بھی کرتے رہے ہیں۔ حامد میر لکھتے ہیں کہ سب سیاست دانوں کو پتہ تھا کہ سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ آئین میں اٹھارہویں ترمیم کو شیخ مجیب الرحمان کے چھ نکات سے زیادہ خطرناک سمجھتے تھے ۔سب سیاست دان جانتے تھے کہ وہ نجی محفلوں میں پانچ ہزار افراد کو پھانسی پر لٹکانے کی خواہش کا بار بار اظہار کرتے تھے لیکن اس کے باوجود تحریک انصاف، مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی نے مل کر باجوہ کو 2019ء میں ایکسٹینشن دی اور اسی ایکسٹینشن نے وہ بحران پیدا کیا جس سے آج پاکستان دوچار ہے۔ بحران کا واحد حل آئین میں دی گئی مدت کے اندر انتخابات کا انعقاد ہے۔





