تازہ ترینخبریںدلچسپ و حیرت انگیز

بھوک سے ستایا بندر چڑیا گھر پہنچ کر بھی فاقہ کشی پر مجبور

کراچی (سٹی رپورٹر) آسمان سے گرا کجھور میں اٹکا کی مصداق۔۔۔ بھوک سے ستایا بندر مداری کے چنگل سے فرار ہوکر چڑیا گھر پہنچ گیا جہاں پہلے ہی سے جانورفنڈز کی کمی کا باعث فاقہ کشی پر مجبور ہیں،

تفصیلات کے مطابق بدھ کی سہ پہر ایک مداری کراچی کے علاقہ گارڈن میں بندر اور بکری کا تماشہ لگانے کے بعد چڑیا گھر کے قریب سے گذر رہاتھا کہ بندر نے بڑی مہارت سے اپنے دانتوں سے رسی کاٹ کر مداری سے آزادی پا لی مداری اسے پکڑنے کیلئے اس کے پیچھے دوڑا تو وہ چڑیا گھر میں داخل ہو گیا وہ کافی دیر تک چڑیاگھر کے درختوں پر جھولے لیتا رہا اسی اثنائ میں کراچی چڑیا گھرمیں افواہ پھیل گئی ایک بندر اپنے پنجرے سے فرار ہو کر درختوں پر جھول رہا ہے

کراچی چڑیا گھر انتظامیہ نے بندروں کی گنتی کرائی تو ان کی تعداد پوری نکلی چڑیا گھر انتظامیہ کو تعجب ہواکہ درختوں پر جھولنے والا بندرآخر کار کہاں سے آیا ہے اسی اثنائ میں ایک مداری روتا پیٹتا چڑ یاگھر میںداخل ہوا اس کا کہنا تھا کہ اس کا بندر فرار ہو کر یہاں آگیا ہے

لہذا اس کا بندر اسے واپس کیا جائے چڑیا گھر انتظامیہ نے بندر کومہارت سے پکڑکر مداری کے حوالے کرنا چاہا تو بندر نے مداری کے ساتھ جانے سے انکار کر دیا وہ بار بار مداری پر اپنے ناخنوں سے حملہ آور ہونے لگا

چڑیا گھر انتظامیہ نے مداری سے بندر کی ناراضگی کا سبب پوچھا تو اس نے بتایا کہ مہنگائی کے سبب وہ بندر کو مطلوبہ مقدار میں خوراک فراہم کرنے سے قاصر ہے اسی بنائ پر بندر اس سے ناراض ہے اس پر چڑیا گھر انتظامیہ نے بندر کو پنجرے میں منتقل کر دیا

واضح رہے کہ چڑیا گھر انتظامیہ بھی فنڈز کی کمی کے باعث بذات خود جانوروں کو مطلوبہ مقدار میں خوراک فراہم کرنے سے قاصر ہے جس کے باعث متعدد جانور فاقہ کشی پر مجبور ہیں

جواب دیں

Back to top button