تازہ ترینخبریںپاکستان

چاروں صوبائی حکومتوں، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر حکومت سے کیش ورک پلان طلب

کراچی ( رپورٹ شکیل نائچ ) وفاقی حکومت نے چاروں صوبائی حکومتوں ، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر حکومت سے کیش ورک پلان کی ماہانہ رپورٹ طلب کرلی ہے وفاقی وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کئے گئے مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ جو منصوبے کیش ورک پلان کے تحت شروع کئے گئے تھے ان کے ماہانہ پروجیکٹ پروفائل فراہم کئے جائیں تاکہ ان منصوبوں کی کارکردگی رپورٹ دیکھی جاسکے مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ وفاقی وزارت خزانہ کے مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ یہ ماہانہ تفصیلات جلد ارسال کی جائیں تاکہ آئندہ کے لئے کیش ورک پلان کے تحت فنڈز جاری کئے جانے کا فیصلہ کیا جاسکے واضع رہے کہ کیش ورک پلان کے تحت ہنگامی منصوبوں کے لئے فنڈز فراہم کئے جاتے ہیں جیسے سیلاب ، زلزلہ اور قدرتی آفات شامل ہیں اب تمام صوبوں ، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر سے کیش ورک پلان کے تحت خرچ کی گئی رقم کا ماہانہ حساب مانگ لیا گیا ہے اگر کسی نے ماہانہ حساب نہ دیا تو ان کو آئندہ کیش ورک پلان کے تحت فنڈز نہیں دیئے جائیں گے ۔

جواب دیں

Back to top button