
پیپلز پارٹی کے رہنما نیئر بخاری نے کہا ہے کہ انتخابات آئین کے اندر دی گئی مدت کے اندر ہونا چاہیئں اور ہم نے الیکشن کمیشن کے سامنے اپنا موقف پیش کر دیا ہے۔
نیئر بخاری، مراد علی شاہ ، شیری رحمان سمیت پیپلز پارٹی کے رہنماوں کی الیکشن کمیشن حکام کے ساتھ عام انتخابات اور حلقہ بندیوں کے حوالے سے ملاقات ہوئی۔
ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں نیئر بخاری نے کہا کہ ’ ہم نے ملاقات میں الیکشن کمیشن کے سامنے اپناموقف رکھا ہے کہ الیکشن کمیشن نئے انتخابات کی تاریخ اور شیڈول کا اعلان کرے۔‘
نیئر بخاری نے کہا کہ ’ آئین وقت متعین کرتا ہے کہ اسمبلی تحلیل ہونے کے بعد مقررہ مدت میں الیکشن ہوں گے۔ پیپلز پارٹی آئین کی بالا دستی پر یقین رکھتی ہے۔ قوم میں انتخابات کے حوالے سے اضطراب ہے۔‘
نیئر بخاری کے مطابق الیکشن کمیشن نے ہمارا موقف سنا اور یقین دہانی کروائی کہ اپنی میٹنگ کے بعد ہمیں مطلع کر دیں گے۔
نیئر بخاری کے مطابق ’الیکشن کمیشن کے جواب کے بعد اپنے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے







