
نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی سربراہی میں بجلی کے بلوں پر دوسرا اجلاس ہوا لیکن عوام کو ریلیف دینے کا معاملہ کل تک مؤخر ہوگیا۔
وزارت توانائی میں ہوئے اجلاس میں عوام کو ریلیف دینے کیلئے تجاویز تیار کرلی گئیں، جو کل وفاقی کابینہ میں پیش کی جائیں گی، حتمی فیصلہ کل وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کیا جائے گا۔اجلاس میں اراکین عبوری کابینہ، سیکریٹری پاور، چیئرمین واپڈا، چیئرمین نیپرا و دیگر متعلقہ اعلیٰ حکام شریک ہوئے۔
اجلاس میں نگراں وزیراعظم کو اجلاس میں جولائی کے بجلی کے بلوں میں اضافے پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ بجلی کے بلوں میں اضافے پر ہنگامی اجلاس کا پہلا دور گزشتہ روز ہوا تھا







