تازہ ترینخبریںپاکستان

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے حکم پر نگراں حکومت کیلئے گائیڈلائن جاری

کراچی ( رپورٹ شکیل نائچ ) حکومت سندھ نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے حکم پر نگراں حکومت کے لئے گائیڈلائن جاری کردی ہے محکمہ منصوبہ بندی وترقیات کی جانب سے جاری کئے گئے ایک مراسلہ میں سینیئر ممبر بورڈ آف ریونیو اور تمام سیکریٹریز کو آگاہ کیا گیا ہے کہ وفاقی اور صوبائی سطح پر کسی بھی ترقیاتی منصوبے کے شروع کرنے کا اعلان کیا جائے گا صرف وہی منصوبے مکمل کئے جائیں گے جو نامکمل ہیں جن کی منظوری سابقہ وفاقی حکومت اور سندھ حکومت نے دی تھی عام انتخابات کے انعقاد تک وفاقی حکومت ، سندھ حکومت اور بلدیاتی ادارے ترقیاتی منصوبوں کے کوئی ٹینڈر شائع نہیں کرائیں گے اگر کسی منصوبہ کی منظوری ناگزیر ہوگی تو اس کی منظوری الیکشن کمیشن دے گا عام انتخابات کے شیڈول کے اعلان کے بعد تمام بلدیاتی اداروں اور کنٹونمنٹ بورڈز کے نئے ترقیاتی فنڈز منجمند کئے جائیں گے اور جب تک عام انتخابات کے نتائج کا اعلان نہیں ہوتا تب تک بلدیاتی اداروں کے ترقیاتی فنڈز منجمند ہوں گے اگر کوئی منصوبہ ضروری ہوگا تو اس منصوبے کی منظوری الیکشن کمیشن آف پاکستان دے گا مراسلہ میں ان افسران سے کہا گیا ہے کہ وہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ان احکامات پر مکمل عملدرآمد کرائیں ۔

جواب دیں

Back to top button