
کراچی ( رپورٹ شکیل نائچ ) حکومت سندھ اور فوجی حکام نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ ملیر ایکسپریس وے مقررہ وقت پر مکمل کیا جائے گا اس میں کسی بھی قسم کا التوا قبول نہیں کیا جائے گا یہ بات پراونشل کوآرڈی نیشن اینڈ امپلی مینٹیشن کمیٹی کے اجلاس میں کہی گئیں جس میں صوبائی حکومت اور اعلیٰ فوجی حکام نے شرکت کی جس کے منٹس جاری کردیئے گئے ہیں اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 4.083 کلومیٹر نامکمل حصہ کا کام ٹیکنیکل کنسلٹنٹ رپورٹ کے مطابق منصوبہ کو مکمل کیا جائے گا اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ فوری طور پر قانون کے مطابق رعایتی معاہدہ کیا جائے گا اور ٹھیکیداروں کی جانب سے بعد میں قانونی کارروائی کی گئی تو اس پر فی الحال توجہ نہیں دی جائے یہ معاملہ سندھ کابینہ کے اجلاس میں پیش کیا جائے گا پل کی تعمیر کا طریقہ کار طے کیا جائے جو حکومت سندھ کے ٹھیکیداروں کی جانب سے بنایا گیا ہے سگمینٹ نمبر ایک عائشہ مسجد سے قائد آباد تک نومبر 2023ء تک مکمل کرلیا جائے گا اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ وزیر اعلیٰ سندھ ریلوے حکام سے بات کرکے قائد آباد پل کی تعمیر کی این او سی حاصل کریں گے اور اس ضمن میں جتنی جلدی ہوسکے این او سی لی جائے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کاٹھوڑ انٹرچینج کی ریماڈلنگ کی جائے گی تاکہ ٹرمینل پوائنٹ پر ٹریفک کے مسائل حل کئے جاسکیں ۔





