
پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان اور ان کے نائب شاہ محمود قریشی کیخلاف آفیشل سیکریٹ ایکٹ کے تحت سائفر کیس میں ٹرائل آئندہ دو ہفتوں کے دوران شروع ہونے کا امکان ہے۔
سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے والے کوشش کر رہے ہیں کہ اگلے ہفتے تک حالیہ تشکیل دی گئی سپیشل کورٹ میں ٹرائل کے آغاز کیلئے چالان مکمل کر لیں۔ ایف آئی اے نے اس کی کیس میں عمران خان اور شاہ محمود کو گرفتار کر رکھا ہے۔
اگر عمران خان کو توشہ خانہ کیس میں ریلیف ملتا ہے اور ان کی درخواست ضمانت منظور ہو جاتی ہے اور سزا معطل ہوتی ہے تو اس صورت میں بھی وہ جیل میں ہی رہیں گے کیونکہ انہیں سائفر کیس میں گرفتار کیا گیا ہے







