تازہ ترینخبریںٹیکنالوجی

واٹس ایپ گروپس کے ناموں کیلیے پریشان صارفین کیلیے زبردست فیچر

میٹا کی مقبول میسجنگ ایپ واٹس ایپ نے بغیر نام کے گروپس بنانے کا فیچر متعارف کروا کر پریشان صارفین کی بڑی مشکل حل کر دی۔

واٹس ایپ میں گروپس انتہائی اہمیت کے حامل ہیں جہاں مختلف سوچ کے مالک افراد ایک ہی جگہ پر گفتگو یا معلومات کا بغیر کسی دشواری کے تبادلہ کرتے ہیں۔

تاہم گروپ بناتے وقت صارفین کو فوری طور پر ان کا نام تجویز کرنے کا مسئلہ درپیش رہتا ہے اور اس کے بغیر گروپ نہیں بنایا جا سکتا ہے۔

واٹس ایپ نے اس مسئلے کو مدِ نظر رکھتے ہوئے بغیر نام کے گروپس بنانے کا فیچر متعارف کروا دیا۔ صارف گروپ بنانے کے بعد جب چاہے مناسب نام سوچ کر رکھ سکتا ہے۔

مذکورہ فیچر کا اعلان میٹا کے سی ای او مارک زکربرگ کی جانب سے فیس بک اور انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے کیا گیا۔

رپورٹس کے مطابق بغیر نام والے گروپ کا نام واٹس ایپ ازخود اس میں شامل اراکین کی بنیاد پر رکھ دے گا جسے بعد میں بآسانی تبدیل کیا جا سکتا ہے۔

ویسے تو ایک گروپ میں کم از کم 1024 اراکین کو شامل کیا جا سکتا ہے لیکن بغیر ناموں والے گروپس میں صرف 6 ہی ممبرز کو شامل کرنے کا آپشن ہوگا۔

جواب دیں

Back to top button