تازہ ترینخبریںپاکستان

بپھرا ہوا ستلج دو بھائیوں کو نگل گیا

چونیاں کنگن پور قائم شاہ والا کے قریب دریا عبور کرتے ہوئے دو بھائی دریائے ستلج میں ڈوب گئے۔ ریسکیو اہلکاروں نے بروقت آپریشن کر کے ایک بھائی کو بچا لیا جبکہ دوسرے کی تلاش جاری ہے۔ محمد شکیل اور جمیل جنکی عمریں اٹھارہ سے بیس سال ہیں دریا عبور کر کے اپنے کھیتوں پر جا رہے تھے۔ محمد شکیل پانی کی زیادہ گہرائی ہونے کی وجہ سے ڈوب گیا جسکی تاحال تلاش جاری ہے،ریسکیو کی چار بوٹس آپریشن کر رہی ہیں۔

جواب دیں

Back to top button