تازہ ترینخبریںپاکستان

 گلوکار کی آواز کا جادو، نگراں وزیراعظم نے پل بنانے کی ہدایات جاری کر دیں

نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے بلوچستان کے ایک مقامی گلوکار کے مطالبے پر متعلقہ حکام کو پل بنانے کی ہدایت کر دی ہے۔ مقامی گلوکار نے گانا گا کر نگراں وزیراعظم سے یہ مطالبہ کیا تھا کہ ’وزیراعظم کاکڑ صاحب پنجرہ پل بناؤ، بلوچستان دھرتی سے اپنا فرض نبھاؤ‘۔

اس گانے کے جواب میں نگراں وزیراعظم نے ٹوئٹر پر لکھا کہ ’پنجرہ پل کی تعمیر نو کے لیے متعلقہ اداروں کو احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔ بہت جلد بلوچستان کے عوام کا یہ دیرینہ مسئلہ حل ہو جائے گا۔ ان شاء اللہ

جواب دیں

Back to top button