
میلانی نامی جرمن موٹرسائیکلسٹ خاتون سیاح نے ضلع جھنگ کا دورہ کیا ۔
ترجمان پولیس کا کہنا تھا کہ جرمن خاتون پولیس افسران سے جھنگ آتے ہی گھل مل گئیں ۔ انہوں نے پاکستان کے سکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا جو کہ بہت ہی خوش آئند بات ہے ۔
جرمن خاتون کا کہنا تھا کہ پاکستان پرامن اور محفوظ ملک ہے۔ان کا کہنا تھا کہ جھنگ کے سفر کے دوران کسی قسم کا کوئی خوف محسوس نہیں ہوا دنیا بھر کے سیاحوں کو پاکستان آ کر قدرت کا نظارہ کرنا چاہئیے-
میلانی اپنی خواہش کا اظہار کرتے ہوۓ کہا کہ اپنی بائیک پر دنیا بھر کا سفر کرنے کی خواہش مند ہیں
ڈی پی او جھنگ ملک طارق محبوب کا اس بارے میں کہنا تھا کہ ملکی و غیر ملکی شہریوں کے تحفظ کیلئے ضروری اقدامات یقینی بنائے گئے ہیں







