تازہ ترینخبریںدنیا

کیا پریگوزن کی موت میں یوکرین ملوث ہے؟

یوکرین کے صدر زیلنسکی کا کہنا ہے کہ ان کا ملک کسی بھی طرح سے ویگنر چیف پریگوزن کی مبینہ موت میں ملوث نہیں ہے۔

یوکرین نیوز ایجنسی کی ایک رپورٹ کے مطابق یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کا کہنا ہے کہ روسی کرائے کے سربراہ یوگینی پریگوزن کی مبینہ موت میں کیف ملوث نہیں تھا۔

انہوں نے ردعمل میں کہا کہ ہمارا اس واقعے سے کوئی لینا دینا نہیں ہر ایک کو احساس ہے کہ اس کے ساتھ کس کا تعلق ہے۔

اگرچہ کریملن کی جانب سے حادثے اور کرائے کے رہنما کی ممکنہ موت کے بارے میں کوئی سرکاری تبصرہ نہیں کیا گیا ہے لیکن ویگنر گروپ سے منسلک ایک ٹیلیگرام چینل نے پریگوزن کو مردہ قرار دیا گیا۔

ہوائی جہاز کا حادثہ روسی فوجی اعلیٰ جرنیلوں کے خلاف کرائے کے گروپ کی بغاوت کو ختم کرنے کے دو ماہ بعد ہوا، جس میں اس نے عوامی طور پر ان پر یوکرین کی جنگ میں نااہلی کا الزام لگایا تھا۔

مسافروں کی فہرست کے مطابق جہاز میں سوار افراد اس گروپ کے رکن تھے جن میں بانی یوگینی پریگوزن اور اس کے سیکنڈ ان کمانڈ، دمتری یوٹکن شامل تھے۔

جواب دیں

Back to top button