
چیئرمین پی ٹی آئی کی توشہ خانہ کیس میں سزا کے خلاف اپیل پر سماعت آج ہوگی ، اسلام آباد ہائیکورٹ کا دو رکنی بینچ سماعت کرے گا۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی کی توشہ خانہ فوجداری کارروائی کیس میں سزا کیخلاف اپیل پر سماعت آج ہوگی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری پر مشتمل ڈویژن بینچ دن بارہ بجے کے بعد اپیل پر سماعت کرے گا۔
اپیل کے ساتھ چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا معطلی کی درخواست پر بھی سماعت ہوگی۔
گزشتہ سماعت میں الیکشن کمیشن کے وکیل امجد پرویز نے تیاری کیلئے دو ہفتے کا وقت مانگا تھا، جس پر عدالت نے دو دن کا وقت دیتے ہوئے سماعت آج تک ملتوی کی تھی۔
واضح رہے توشہ خانہ کیس میں ٹرائل کورٹ کی جانب سے چیئرمین پی ٹی آئی کو تین سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی تھی۔
خیال رہے گذشتہ روز سابق وزیراعظم نے چیف جسٹس اسلام آبادہائیکورٹ پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔
چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے درخواست میں موقف اپنایا گیا تھا کہ مقدمات لاہوریاپشاورہائی کورٹ منتقل کیے جائیں اور عدالتی فیصلے تک جسٹس عامر فاروق کو مقدمات کی سماعت سے روکا جائے







