تازہ ترینخبریںپاکستان

بٹگرام چیئرلفٹ میں پھنسے نویں جماعت کے تین طلبہ بورڈ کے رزلٹ میں پاس ہو گئے

بٹگرام چیئرلفٹ میں پھنسے نویں جماعت کے تین طلبہ میٹرک بورڈ کے رزلٹ میں پاس ہو گئے۔

بٹگرام چیئرلفٹ میں پھنسے نویں جماعت کے تین طلبہ بورڈ رزلٹ میں کامیاب ہوگئے، چیئر لفٹ میں پھنسے عطا اللہ 442 نمبر لے کر کامیاب ہوئے ، دوسرے طالب علم نیاز محمد نے 412 نمبر لیے جبکہ تیسرے طالب علم اُسامہ نے 391 نمبر لے کر نویں جماعت میں کا میابی حاصل کی۔

تینوں طلبہ گورنمنٹ ہائی اسکول بٹنگی پاشتو الائی بٹگرام میں نویں جماعت کے طالب علم ہیں۔

یاد رہے کہ بٹگرام کے علاقے آلائی میں چیئر لفٹ میں پھنسے افراد کو نکالنے کے لئے جاری ریسکیو آپریشن میں بڑی کامیابی سامنے آئی ہے اور لفٹ میں پھنسے دو بچوں کو بحفاظت ریسکیو کر لیا گیا ہے جبکہ دیگر کیلئے آپریشن جاری ہے

جواب دیں

Back to top button