
بٹگرام کے علاقے آلائی میں چیئر لفٹ کی رسی ٹوٹ گئی، اسکول جانیوالے اساتذہ اور بچے کئی گھنٹے سے لفٹ میں پھنسے ہوئے ہیں تاہم پاک فوج کی جانب سے جاری ریسکیو آپریشن میں بڑی کامیابی سامنے آئی ہے اور لفٹ میں پھنسے دو بچوں کو بچا لیا گیا ہے۔
خیبرپختونخوا کے علاقے بٹگرام کے قریب آلائی میں صبح سویرے بچوں اور اسکول اساتذہ کو لے جانیوالی چیئر لفٹ کے 2 رسیاں ٹوٹ گئیں، جس کے باعث لفٹ پھنس گئی، لفٹ میں استاد اور 7 بچے موجود ہیں، لفٹ سیکڑوں فٹ بلندی پر ایک جانب کو جھکی ہوئی ہے







