تازہ ترینخبریںدنیا

سعودی عرب کی سرحدی افواج پر ایتھوپیئن باشندوں کے قتل عام کا الزام

انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ہیومن رائٹس واچ کی ایک نئی رپورٹ میں سعودی عرب کے سرحدی محافظوں پر یمن کے ساتھ سرحد پر تارکین وطن کو بڑے پیمانے پر قتل کرنے کا الزام لگایا گیا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سینکڑوں افراد، جن میں اکثریت اُن ایتھوپیائی باشندوں کی ہے جو جنگ زدہ یمن کی سرحد عبور کر کے سعودی عرب پہنچنے کی کوشش کرتے ہیں، کو گولیاں مار کر قتل کیا گیا ہے۔

عسلمی میڈیا کے مطابق حبشہ کے ان تارکین وطن کے اعضا گولیاں لگنے سے شدید متاثر ہوئے جبکہ انھوں نے راستوں پر بہت سے تارکین وطن کی گولیوں سے چھلنی لاشیں دیکھی ہیں جو ان راستوں پر جا بجا بکھری ہوئی ہیں۔

یاد رہے کہ سعودی عرب اس نوعیت کے منظم قتل کے الزامات کو مسترد کر چکا ہے۔

جواب دیں

Back to top button