تازہ ترینخبریںپاکستان

تاجروں نے نگراں حکومت کے فیصلے کو خوش آئند قرار دے دیا

کراچی (رپورٹ: عبدالستار آزاد )تاجروں نے نگراں حکومت کی جانب سے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی ملکیت صوبوں کو دینے کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے ۔اطلاعات کے مطابق بجلی تقسیم کارکمپنی کوصوبوں کے حوالے کرنے کا پالیسی فریم ورک تیارکرلیا گیا ہے، بجلی چوری اور عدم وصولیوں کے باعث قومی خزانہ بوجھ اٹھانے کے قابل نہیں رہا۔ اس حوالے سے تاجر برادر ی کی جانب سے اس فیصلے کا خیر مقدم کیا گیا ہے اس موقع پر فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق صدر زکریا عثمان نے کہا ہے کہاکہ تاجر برادری کا ہمیشہ سے مطالبہ رہا ہے کہ بجلی کی تقسیم کا نظام صوبوں کے پاس ہونا چاہئے جبکہ بڑے شہروں میں جیسے کے الیکٹرک کے علاوہ دیگر کمپنیوں کو بھی اجازت دی جائے تاکہ وہ بھی مقابلے کا ماحول پیدا ہوگا اور کسی ایک کمپنی کی راجدانی نہیں ہونی چاہے ۔اس حوالے سے ایف پی سی سی آئی کے سابق صدر ناصر حیات مگوں نے کہا کہ اس فیصلے سے صوبے ذمہ داری کے ساتھ بجلی چوری کا خاتمہ کریں گے اور وفاق پر دبائو کم ہو جائے گا۔ ایف پی سی سی آئی کے سابق نائب صدر شیخ سلطان رحمان نے کہا کہ اس فیصلے سے بجلی کی چوری میں کمی ہوگی اور بجلی کا نظام نچلی سطح پر آنے سے صوبے بھی بجلی کی پیداوار بڑھانے میں اپنا کردار ادا کریں گے انہوں نے کہا کہ کاروباری برادری نے ہمیشہ اس چیز کی حمایت کی ہے جس سے بجلی کے بحران میں کمی ہو سکے اس حوالے سے کراچی چیمبر آف کامرس کے سابق صدر اے کیو خلیل نے کہا کہ اس فیصلے سے کراچی پر تو کوئی فرق نہیں پڑے گا کیونکہ کے الیکٹرک ایک نجی ادارا ہے اگر کراچی کی بات کی جائے تو ہم یہی کہتے ہیں کے الیکٹرک کی جانب سے گزشتہ دور میں کراچی میں ڈسٹری بیوشن کے نظام کو بہتر نہیں کیا گیا اس کی وجہ سے کراچی کے شہری بجلی کے بحران میںمبتلا ہیں اور اس تمام صورتحال کی ذمے داری کے الیکٹرک پر ہے ۔

جواب دیں

Back to top button