
چین کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ایران اور سعودی عرب کے درمیان چین کی ثالثی کی وجہ سے مشرق وسطیٰ میں "مفاہمت کی لہر” چل رہی ہے۔ جبکہ انہوں نے "بنیادی مفادات سے متعلق مسائل” پر تہران کی مضبوطی سے حمایت کرنے کا عہد کیا ہے۔
چین کی خبر رساں ایجنسی ژنہوا کے مطابق، چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے یہ بات اپنے ایرانی ہم منصب حسین امیر عبداللہیان کے ساتھ فون پر بات چیت کے دوران کہی۔
خبر رساں ادارے کے مطابق وانگ نے "مشرق وسطی کے ممالک کی ترقی کے راستے کی تلاش میں مدد جاری رکھنے کا عہد کیا جو ان کے اپنے قومی حالات کے مطابق ہو۔
مارچ میں چین کی ثالثی میں ایران اور سعودی عرب کے درمیان حیرت انگیزطور پر سفارتی تعطل اختتام پذیر ہوا تھا، برسوں کی تلخ دشمنی جس نے مشرق وسطیٰ کے کئی ممالک بشمول عراق، شام، لبنان، یمن اور بحرین کو غیر مستحکم کر دیا تھا کے بعد یہ ایک نئی صبح تھی۔







