تازہ ترینخبریںسیاسیات

تحریک انصاف آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے خلاف سپریم کورٹ جائے گی: زلفی بخاری

پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان زلفی بخاری نے بی بی سی کی نامہ نگار فرحت جاوید سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی جماعت آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے خلاف سپریم کورٹ جائے گی۔

ان کے مطابق ’ایک تو یہ ایکٹ بذات خود ایک آمرانہ قانون ہے جو اگر آج نہیں تو مستقبل میں غلط استعمال ہو گا اور کسی کے خلاف بھی استعمال ہو سکتا ہے۔ مگر اب تو یہ بھی واضح ہو گیا ہے کہ اس کو قانون بنانے کے لیے قانونی راستہ ہی اختیار نہیں کیا گیا۔‘

ان کے مطابق یہی وجہ ہے کہ ہم اس معاملے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کریں گے کہ اسے روکا جائے۔

انھوں نے نگراں وزیر اطلاعات اور وزیر قانون کی پریس کانفرنس کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ وزارت اطلاعات نے خود تسلیم کیا ہے کہ بل پر صدر کے دستخط نہیں تھے۔

زلفی بخاری، جو عمران خان کے دورِ حکومت میں وفاقی وزیر بھی رہے ہیں، نے پی ٹی آئی کے لیڈران کی گرفتاری سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کی جماعت کی سینیئر قیادت اور کارکنان دونوں کو ہی دھمکیوں کا سامنا ہے، ’ہم سب اس وقت چھپے ہوئے ہیں کیونکہ ہمیں گرفتار کیا جا رہا ہے۔

جواب دیں

Back to top button