تازہ ترینخبریںٹیکنالوجی

روسی خلائی جہاز چاند کی سطح سے ٹکرا کر تباہ ہوگیا

روس کا چاند پر جانے والا مشن لونا 25 اس کی سطح سے حادثاتی ٹکر کے باعث ناکام ہوا ہے۔ روسی حکام کے مطابق ان کا خلائی جہاز چاند سے ٹکرانے کے بعد بے قابو ہوگیا تھا۔

قریب 50 سال میں یہ روس کا پہلا چاند کا مشن تھا۔ کامیابی کی صورت میں یہ چاند کے قطب جنوبی پر لینڈ کرنے والا پہلا خلائی جہاز ہوتا۔ تاہم اس نے مدار سے چاند کی سطح پر اترنے کے دوران مشکلات کا سامنا کیا۔

اس کا مقصد چاند کے اس حصے پر کھوج کرنے تھا جہاں سائنسدانوں کو برف اور قیمتی اجزا کی موجودگی کا امکان ہے۔

روسی خلائی ایجنسی روسکوسموس نے اتوار کی صبح بتایا کہ اس کا سنیچر کو لونا 25 سے رابطہ منقطع ہوا تھا۔ اس کی ابتدائی تحقیقات میں معلوم ہوا ہے کہ 800 کلو گرام کا لینڈر ’چاند کی سطح سے ٹکر کے بعد تباہ ہوگیا

لونا 25 کی ناکامی روسکوسموس کے لیے بڑی ناکامی ثابت ہوئی ہے۔ سویلین سربراہی میں روس کا سپیس پروگرام گذشتہ کئی برسوں سے زوال کا شکار رہا ہے۔ جبکہ فوج کے لیے ریاستی فنڈنگ میں اضافہ ہوا ہے۔

روس اور انڈیا کا چندریان تھری چاند کے قطب جنوبی پر اترنے کی دوڑ میں تھے۔ چندریان تھری کی لینڈنگ آئندہ دنوں میں متوقع ہے۔ اس کا روور چاند پر چٹانوں اور گڑھوں کا جائزہ لے گا۔ انڈین مشن اس حوالے سے ڈیٹا اور تصاویر سمیت اہم معلومات زمین پر واپس بھیجے گا۔

چاند کا قطب جنوبی مستقبل طور پر سائے میں رہتا ہے جس سے وہاں پانی کی موجودگی کا امکان ہے۔

انڈین خلائی ایجنسی اسرو کے ایک ترجمان نے لونا 25 کی ناکامی پر افسوس ظاہر کیا۔ انھوں نے بی بی سی کو بتایا کہ ’ہر سپیس مشن خطرناک اور تکنیکی اعتبار سے مشکل ہوتا ہے۔ یہ افسوسناک ہے کہ لونا 25 کے ساتھ حادثہ ہوا۔‘

روسکوسموس نے تسلیم کیا تھا کہ لونا 25 ایک مشکل مشن ہے جو ناکام ہوسکتا ہے۔ اسے 11 اگست کو وسٹونی کازموڈروم سے لانچ کیا گیا اور یہ بدھ کو کامیابی کے ساتھ چاند کے مدار میں داخل ہوا

جواب دیں

Back to top button