تازہ ترینخبریںپاکستان

آڈٹ افسر لوکل فنڈ آڈٹ کے خلاف انٹی کرپشن میں کارروائی کی سفارش

کراچی ( رپورٹ شکیل نائچ ) محکمہ اینٹی کرپشن نے اپنے سرکل افسر کی رپورٹ پر سیکریٹری محکمہ خزانہ سے آڈٹ افسر لوکل فنڈ آڈٹ کے خلاف کارروائی کی سفارش کی ہے دستیاب دستاویزات کے مطابق سرکل افسر محکمہ اینٹی کرپشن نوشہروفیروز نے ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ اینٹی کرپشن نوابشاہ ڈویزن کو ایک مراسلہ ارسال کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پرویز احمد سولنگی آڈٹ افسر لوکل فنڈ آڈٹ نوشہروفیروز ٹاؤن افسران اور سیکریٹریز یونین کونسلوں کے ساتھ مل کر مالی بیقاعدگیاں کررہے ہیں وہ آکٹرائے ضلع ٹیکس کی مد میں آنے والی رقم میں بہت بڑی رقم خورد برد کررہے ہیں جن کے جعلی بل اور واؤچر بناکر بھاری رقم اپنی جیب میں رکھ رہے ہیں اور ہر ماہ کنٹیجنسی ، صفائی ، ماہانہ تنخواہوں ، پنکھوں اور سولر پلیٹوں کی خریداری ، ڈرینیج پائپ کی خریداری میں جعلی واؤچر اور بلوں کے ذریعہ پانچ لاکھ روپے اس مد میں اپنی جیب میں رکھ رہے ہیں مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ آڈٹ افسر اپنے ماتحت ملازمین سے بھی یہی جعلی بل اور واؤچر تیار کراتے ہیں اس مراسلہ کے بعد ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ اینٹی کرپشن نوابشاہ ڈویزن نے سیکریٹری محکمہ خزانہ کو خط لکھ کر مذکورہ آڈٹ افسر کے خلاف کارروائی کی درخواست کی ہے ۔

جواب دیں

Back to top button