
کراچی ( رپورٹ شکیل نائچ ) محکمہ خزانہ نے نیب کے ساتھ رضاکارانہ طور پر کرپشن کی رقم واپس کرنے ، پلی بارگین کرنے اور غیر قانونی طور پر پنشن کی ادائیگی کرنے والے 18 ملازمین کو ملازمت سے نکال دیا ہے محکمہ خزانہ کی رپورٹ کے مطابق سب اکاؤنٹنٹ علی حسن ابڑو کو پنشن فنڈز میں بیقاعدگی کرنے کے بعد نیب کو رضاکارانہ طور پر رقم واپس کرنے پر قبل از وقت ملازمت سے ریٹائرڈ کردیا گیا ہے اسسٹنٹ اکاؤنٹنٹ ندیم شیخ کو پنشن فنڈز میں بیقاعدگی کرنے کے بعد نیب کو رضاکارانہ طور پر رقم واپس کرنے پر قبل از وقت ملازمت سے ریٹائرڈ کردیا گیا دفتری ابراہیم نوحانی کو رضاکارانہ طور پر نیب کو رقم واپس کرنے پر سب سے بڑی سزا کے طور پر ملازمت سے قبل از وقت ریٹائرڈ کردیا گیا ٹریزری افسر محمد سلیمان میرانی کو رضاکارانہ طور پر نیب کو رقم واپس کرنے پر ملازمت سے برطرف کردیا گیا ٹریزری افسر غلام مصطفیٰ لونڈ کو رضاکارانہ طور پر نیب کو رقم واپس کرنے پر ملازمت سے برطرف کردیا ہے اب اکاؤنٹنٹ معشوق علی میمن کو نیب سے پلی بارگین کرنے پر ملازمت سے برطرف کردیا گیا ہے ڈیٹا پروسیسنگ اسسٹنٹ سید سعادت علی شاہ کو نیب سے پلی بارگین کرنے پر ملازمت سے برطرف کردیا گیا ہے سب اکاؤنٹنٹ بدرالدین سومرو کو نیب سے پلی بارگین کرنے پر ملازمت سے برطرف کردیا گیا ہے اکاؤنٹنٹ فیاض علی سولنگی غیر قانونی طور پر پنشن کی ادائیگی پر ملازمت سے برطرف کردیا گیا ہے اکاؤنٹنٹ غلام رسول بیہن کو غیر قانونی طور پر پنشن میں ادائیگی پر ملازمت سے برطرف کردیا گیا ہے سینیئر کمپیوٹر آپریٹر محسن علی دل کو غیر قانونی طور پر پنشن کی ادائیگی پر ملازمت سے برطرف کردیا گیا ہے سینیئر کمپیوٹر آپریٹر امیر بخش بوزدار کو غیر قانونی طور پر پنشن کی ادائیگی پر ملازمت سے برطرف کردیا گیا ہے سب اکاؤنٹنٹ عبدالمجید خان کو غیرقانونی طور پر پنشن کی ادائیگی پر ملازمت سے برطرف کردیا گیا ہے سب اکاؤنٹنٹ انور علی ہالیپوٹو کو غیر قانونی طور پر پنشن کی ادائیگی پر ملازمت سے برطرف کردیا گیا ہے سب اکاؤنٹنٹ اشفاق احمد پنہور کو غیر قانونی طور پر پنشن کی ادائیگی پر ملازمت سے برطرف کردیا گیا ہے سب اکاؤنٹنٹ محمد عرفان سولنگی کو غیر قانونی طور پر پنشن کی ادائیگی پر ملازمت سے برطرف کردیا گیا ہے سب اکاؤنٹنٹ محبوب خان ملاح کو غیر قانونی طور پر پنشن کی ادائیگی پر ملازمت سے برطرف کردیا گیا ہے اور ٹائپسٹ محمد یاسین ڈیہو کو غیر قانونی طور پر پنشن کی ادائیگی پر ملازمت سے برطرف کردیا گیا ہے ۔





