
کراچی ( رپورٹ شکیل نائچ ) محکمہ اینٹی کرپشن میں باہر سے آنے والے افسران کی جانب سے اہم عہدوں پر قابض ہونے کا انکشاف ہوا ہے جبکہ محکمہ اینٹی کرپشن کے اپنے ملازمین اہم عہدوں سے محروم ہیں ملنے والی معلومات کے مطابق اس وقت ڈپٹی ڈائریکٹر ضلع شرقی احمد علی شیخ ، ڈپٹی ڈائریکٹر غربی خادم برڑو ، ڈپٹی ڈائریکٹر ہیڈ کوارٹر خادم راجپر ، ڈپٹی ڈائریکٹر ہیڈ کوارٹر عبدالقادر سومرو ، ایڈیشنل ڈائریکٹر فاروق بگٹی ، ڈپٹی ڈائریکٹر جنوبی عبدالرزاق راہپوٹو ، ڈپٹی ڈائریکٹر لاڑکانہ غلام سرور ابڑو ، ڈپٹی ڈائریکٹر سکھر عبدالغفور دھامراہ ، ڈپٹی ڈائریکٹر حیدرآباد و میرپورخاص عمران حسین ڈاوچ ، ڈپٹی ڈائریکٹر نوابشاہ نادر علی ابڑو اور ڈپٹی ڈائریکٹر جامشورو جاوید احمد ہالیپوٹو دیگر محکموں سے آکر محکمہ اینٹی کرپشن میں اہم عہدوں پر براجمان ہوچکے ہیں جبکہ محکمہ اینٹی کرپشن کے دو افسران سید عارف شاہ اور اسد علی میرانی محکمہ اینٹی کرپشن کے ملازم ہیں دونوں افسران نے گریڈ 18 میں ڈپٹی ڈائریکٹر کے عہدوں پر ترقی تو حاصل کرلی ہے لیکن انہیں پوسٹنگ نہ ملنے کی وجہ سے گریڈ 17 کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی تنخواہ وصول کررہے ہیں ۔





