تحریک طالبان پاکستان نور ولی محسود گروپ کے کارندوں نے جماعت الاحرار کے اسد افریدی کے ٹھکانے پر حملہ کردیا۔
تفصیلات کے مطابق تحریک طالبان پاکستان نور ولی محسود گروپ نے خوست میں گل بہادر گروپ پر حملے کے بعد جماعت الاحرار پر وار کردیا۔
اسد افریدی کے ٹھکانے پر محسود گروپ کے کارندوں نے حملہ کیا، ذرائع سے حاصل شدہ معلومات میں بتایا گیا نور ولی محسود نے اسد آفریدی کو قلعہ سیف اللہ حملے کے بارے میں ٹی ٹی پی کے راز افشاء کرنے پر ولایت کےمنصب سےفوری ہٹا دیا تھا۔
بعد ازاں مختلف بیانات جاری کرنے پر نورولی محسود نے اسد آفریدی کو راستے سے ہٹانے کیلئے اس کے سرکی قیمت مقررکی، جس کے بعد کل رات محسود گروپ کے کارندوں نے اسد آفریدی کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا۔
جماعت الاحرار کے کمانڈرز نے سربکف مہمند اور عمر خالد خراسانی کے قتل کا ذمے دار بھی نور ولی محسود کو قرار دیا تھا







