تازہ ترینخبریںپاکستان

نگراں وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ کا نیب کے نشانے پر رہنے کا انکشاف

کراچی ( رپورٹ شکیل نائچ ) نگراں وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ کے خلاف 2021ء میں نیب کی تحقیقات کا انکشاف ہوا ہے نیب نے 25 فروری 2021ء کو سیکریٹری محکمہ سوشل وئلفیئر بلوچستان کو ایک مراسلہ ارسال کیا تھا جس میں کہا تھا کہ نیب مالی بیقاعدگیوں اور کرپٹ سرگرمیوں کے خلاف برسرپیکار ہے اس ضمن میں انہیں گذارش کی جاتی ہے کہ سینیٹر انوارالحق کاکڑ کی جانب سے رجسٹر کرائی گئی این جی او وائس آف بلوچستان کی تفصیلات فراہم کی جائیں مراسلہ میں کہا گیا تھا کہ سعدیہ رحمت اللہ بنت رحمت اللہ اور محمد نورالحق ولد انوارالحق کے خلاف بھی تفصیلات فراہم کی جائیں کہ ان دونوں کا اس این جی او سے کیا تعلق ہے اور انہوں نے اس این جی او سے کیا فوائد حاصل کئے بتایا جاتا ہے کہ انوارالحق کاکڑ کی این جی او وائس آف بلوچستان نے بھاری امداد حاصل کی مگر اس امداد کا قانون کے مطابق استعمال نہیں کیا اور اس امداد میں مالی بیقاعدگیوں کی اطلاع پر نیب نے تحقیقات شروع کی تاہم ابھی تک نیب نے انکوائری ختم نہیں کی اور نہ ہی انوارالحق کاکڑ کے خلاف کوئی نیب ریفرنس دائر کیا گیا ہے ان کے خلاف تحقیقات جاری ہے ۔

جواب دیں

Back to top button