تازہ ترینخبریںپاکستان

الیکشن کمیشن نے ‘آج’ عمران خان کو پارٹی چئیرمین کے عہدے سے نہیں ہٹایا٬ کمیشن کی تردید

الیکشن کمیشن آف پاکستان ( ای سی پی) نے توشہ خانہ کیس پر سزا کے بعد چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کو پارٹی عہدے سے ہٹانے کے فیصلے کے حوالے سے خبروں کی تردید کر دی۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ آج میڈیا پر پی ٹی آئی کے چیئرمین کو پارٹی عہدے سے ہٹانے کی چلنے والی تمام خبروں کی الیکشن کمیشن سختی سے تردید کرتا ہے۔ الیکشن کمیشن میں آج اس موضوع پر نہ تو کوئی اجلاس ہوا ہے اور نہ ہی یہ موضوع زیر غور رہا ہے۔

ایک اور بیان میں الیکشن کمیشن نے بتایا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں ڈیجیٹل مردم شماری کے اعداد وشمار کی سرکاری اشاعت اور الیکشن کمیشن کے آئندہ کے لائحہ عمل پر غور کرنے کیا گیا ۔

جواب دیں

Back to top button