سشمیتا سین کے افیئرز کی لسٹ ، جانیئے سشمیتا کس کس پر اپنا دل ہار بیٹھی ؟

بھارتی معروف اداکارہ سشمیتا سین کے مداحوں کی فہرست تو طویل ہے ہی لیکن ان کے پُرستاروں کے علاوہ اداکارہ کی محبت کی فہرست بھی کافی طویل ہے جس میں آج تک اضافہ ہو رہا ہے۔
سشمیتا سین نے ناصرف اب بلکہ ماضی میں بھی کبھی اپنی لو لائف پر پردہ نہیں ڈالا اور اپنے ہر فیصلے کو ڈنکے کی چوٹ پر قبول کرتی دکھی ہیں۔
بالی وڈ گانا ’دلبر دلبر‘ اور ’مجھے مست ماحول میں جینے دے‘ کو اپنے ناز و انداز اور بہترین رقص سے سپر ہٹ بنانے والی اداکارہ سشمیتا سین کے افئیرز کی لسٹ پر ایک نظر:
وکرم بھٹ:
سشمیتا سین نے 1996 میں ریلیز ہونے والی فلم ’دستک‘ سے بالی وڈ کی دنیا میں قدم رکھا، فلمی کرئیر کی ابتدا میں ہی ان کا نام ہدایتکار وکرم بھٹ کے ساتھ جوڑ گیا۔
اداکارہ اور وکرم بھٹ کا رشتہ زیادہ دنوں نہ چل سکا اور چند نامعلوم وجوہات کی بنا پر ٹوٹ گیا۔
اس رشتے کے سبب سشمیتا سین کو تو کوئی خاص فرق نہ پڑا لیکن وکرم بھٹ کی اہلیہ نے ان سے علیحدگی اختیار کرلی تھی اور اپنی بیٹی کو لے کر الگ ہوگئیں تھیں۔
سنجے نارنگ:
سشمیتا سین کا نام بھارت کے معروف کاروباری شخصیت سنجے نارنگ کے ساتھ بھی جوڑا گیا، دونوں کے افئیرز کے چرچے عروج پر تھے، دونوں کی منگنی کی خبریں بھی گردش کرنے لگ گئی تھیں لیکن یہ رشتہ بھی شادی تک نہ پہنچ سکا اور ٹوٹ گیا۔
رندیپ ہڈا:
سنجے نارنگ کے بعد سشمیتا سین کا نام بالی وڈ اداکار رندیپ ہڈا کے ساتھ جوڑا جانے لگا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سشمیتا اور رندیپ 2009 میں ریلیز ہونے والی فلم ’کرما اور ہولی‘ کے سیٹ پر ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہوگئے تھے، لیکن بقیہ دو افیئرز کی طرح یہ رشتہ بھی مختصر عرصہ ہی قائم رہا۔
مدثر عزیز:
رندیپ ہڈا سے رشتہ ختم ہوتے ہی سشمیتا کی نگاہیں مدثر عزیز کی محبت کو بھانپ گئیں اور یہی وجہ تھی کہ بالی وڈ اداکارہ سشمیتا سین نے فلم ”دلہا مل گیا“ کے ڈائریکٹر کو اپنا بہترین دوست بنا لیا لیکن ان کے ساتھ بھی سشمیتا کی نہ بن سکی اور دونوں الگ ہو گئے۔
وسیم اکرم:
ماضی میں جب پاکستان کے سابق کرکٹر وسیم اکرم کی پہلی اہلیہ کا انتقال ہوا تو کرکٹر کی بھارتی اداکارہ سشمیتا سین سے دوستی کی خبریں سامنے آئیں۔
کچھ رپورٹس میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا تھا کہ وسیم اکرم اور سشمیتا سین شادی کرلیں گے لیکن بعدازاں ایسا کچھ نہیں ہوا۔
دونوں کی قربت کی خبریں بھارت سمیت پاکستانی میڈیا کی توجہ کا مرکزبنیں، تاہم بعض وجوہات کی بنا پردونوں کے راستے جدا ہوگئے۔
بنٹی سچدیو:
وسیم اکرم کے بعد سشمیتا سین کا نام ماضی میں سیلیبرٹی مینیجر بنٹی سچدیو کے ساتھ بھی جڑا لیکن یہ تعلق بھی زیادہ عرصہ نہ چل سکا۔
جن دنوں اس افیئر کا آغاز ہوا، بنٹی سشمیتا کے مینیجر کی حیثیت سے بالی ووڈ میں مشہور تھے۔
امتیاز کھتری:
بھارت کے معروف بزنس مین، فلمساز و باڈی بلڈر امتیاز کھتری بھی سشمیتا سین کی افیئرز لسٹ میں شامل ہیں۔
سشمیتا سین اور امتیاز کھتری کا رشتہ بھی بھارتی میڈیا کے چرچوں میں رہا لیکن اس بے نام رشتے کا انجام بھی دیگر کی طرح ہی ہوا۔
سبیر بھاٹیا:
ٹیکنالوجی ماہر و ہاٹ میل ڈاٹ کام کے بانی سبیر بھاٹیا بھی سشمیتا سین کی فہرستِ عشق میں شامل ہیں اور ان دونوں کا نام بھی بھارتی میڈیا کی شہہ سرخیوں کا حصہ بنا رہا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سبیر بھاٹیا اور سشمیتا زیادہ عرصہ ایک ساتھ نہیں رہے لیکن ان کا یہ مختصر تعلق قیمتی تحائف اور دنیا بھر کے مہنگے ترین مقامات کی سیر و تفریح پر مشتمل رہا۔
بڑی عمر کی کنواری ادکاراؤں کا دل کس نے توڑا؟
بتایا جاتا ہے کہ سبیر بھاٹیا نے سشمیتا کو 10۰5 قیراط کی ہیرے کی انگوٹھی بھی بطور تحفہ دی تھی۔
ریتھک بھاسن:
سشمیتا سین کے عاشقوں کی اس طویل فہرست میں ایک نام ریتھک بھاسن کا بھی ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس میں سشمیتا کا تعلق نائٹ کلب کے مالک ریتھک بھاسِن کے ساتھ بھی جوڑا گیا اور یہ دعویٰ بھی کیا گیا کہ یہ جوڑی کئی مرتبہ ایک ساتھ ریسٹورنٹ پر ملاقاتیں کرتی بھی دیکھی گئی ہے۔
روہمن شال:
سشمیتا سین کے افیئرز کی فہرست میں روہمن شال ایک ایسا نام ہے جو ماضی کے تمام ناموں میں سب سے زیادہ عرصے کیلئے اداکارہ کے ساتھ جڑا رہا۔
روہمن شال اور سشمیتا سین کی محبت کا آغاز 2018 میں ہوا اور دونوں ایک ساتھ گھومتے پھرتے اور ہوٹلنگ کرتے بھی دیکھے جاتے تھے، یہ خوبصورت رشتہ تین سال بعد چند نامعلوم وجوہات کی بنا پر ختم ہوگیا۔







