تازہ ترینخبریںسپورٹس

ایشیئن چیمپینز ٹرافی میں شرکت کیلئے ہاکی ٹیم چنائے پہنچ گئی

انڈیا کے شہر چنائے میں 3 اگست تا 12 اگست کھیلی جانے والی ایشیئن چیمپینز ٹرافی میں شرکت کیلئے قومی ہاکی ٹیم براستہ واہگہ بارڈر امرتسر سے بزریعہ ہوائی جہاز براستہ بنگلور چنائے پہنچ گئی۔اس موقع پر بھارتی حکام کی جانب سے پہلے امرتسر بعد ازاں چنائے میں پرتپاک استقبال کیا آفیشلز و کھلاڑیوں کو گلدستہ پیش کیا اور روایتی ہار پہنائے۔پاکستان ہاکی ٹیم طویل سفر کرنے کے بعد گزشتہ رات بھارت کے شہر چنائے پہنچی ۔جہاں ڈھول کی تھاپ پر ٹیم کا استقبال ہوا۔
چنائے پہنچنے کے بعد پاکستان ہاکی ٹیم نے صرف چند گھنٹے آرام کیا اور صبح ہوتے ہی کوچنگ پینل کی زیر نگرانی ٹریننگ شروع کردی قومی ٹیم نے تین گھنٹے بھرپور ٹریننگ کی اور شام میں بھی پاکستان ہاکی ٹیم فلڈ لائٹس میں ٹریننگ کرے گی۔

پاکستان اپنا پہلا میچ 3 اگست کو شام 6:45 بجے ملائشیا کیساتھ,دوسرا میچ 4 اگست کو شام 4:30 بجے کوریا کیساتھ, تیسرا میچ 6 اگست کو شام 6:45 بجے جاپان کیساتھ,چوتھا میچ 7 اگست کو شام 6:45 بجے چین کیساتھ, پانچواں میچ 9 اگست کو رات 9 بجے روایتی حریف بھارت کیساتھ کھیلے گا. ایونٹ کا فائنل 12 اگست کو کھیلا جائے گا.

جواب دیں

Back to top button