تازہ ترینخبریںپاکستان

صرف دو سالوں میں سندھ کے 62 افسروں کو بیرون ممالک تربیت پر بھیجنے کا انکشاف

کراچی ( رپورٹ شکیل نائچ ) سندھ کے 62 افسران کو دوسالوں 2022ء اور 2023ء میں غیر ملکی تربیت کے بھیجنے کا انکشاف ہوا ہے جن 24 افسران کو 2022ء میں غیر ملکی تربیت کے لئے بھیجا ان میں محکمہ توانائی کے آصف جہانزیب کو جاپان ، محکمہ سرمایہ کاری کے محمد یوسف شیخ کو جاپان ، اسپیشل ایجوکیشن کے نیاز احمد کو جاپان ، محکمہ منصوبہ بندی وترقیات کے عبدالکلیم شیخ کو جاپان ، محکمہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کی فوزیہ راجپر اور محکمہ منصوبہ بندی وترقیات کے عامر شیخ کو جاپان ، محکمہ زراعت کے دو افسران مصطفیٰ جمال قاضی اور مس ثنا پروین خانزادہ کو جاپان ، ایس ایس پی حیدر رضا ، ڈائریکٹر محکمہ قانون عامر خان ، محکمہ تعلیم کی مس روبینا اختر ، ہائر ایجوکیشن کمیشن کے غلام مرتضیٰ کو جاپان ، محکمہ خزانہ کی مس رابعہ کو جاپان ، محکمہ صحت کے منیر اختر عرف وسیم کو تھائی لینڈ ، سابق سیکریٹری محکمہ ٹرانسپورٹ عبدالحلیم شیخ کو ملائیشیا ، محکمہ بلدیات کے عبدالرشید بروہی ، ایس ایس پی فرحان علی جونیجو ، ڈی آئی جی عرفان علی بلوچ ، ایس ایس پی محمد زبیر دریشک ، ڈی آئی جی محمد کریم خان ، ایڈیشنل آئی جی مظفر شیخ ، ایس ایس پی سلطان احمد چانڈیو ، ڈی آئی جی کیپٹن ( ر ) پرویز احمد چانڈیو ، ڈی آئی جی جاوید جسکانی کو امریکہ تربیت کے لئے بھیجا گیا 2023ء میں جن 38 افسران کو غیرملکی تربیت کے لئے بھیجا گیا ان میں محکمہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے فہیم احمد ، عبداللہ ، محکمہ اسکول ایجوکیشن کے غلام مصطفیٰ اور علی محمد کو جاپان ، محکمہ ورکس اینڈ سروسز کے فاروق قریشی کو جاپان ، محکمہ ورکس اینڈ سروسز کے فاروق احمد اور سرفراز علی ابڑو کو جاپان ، ڈی آئی جی پرویز احمد چانڈیو ، محکمہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے خالد حسین کھوسو کو جاپان ، محکمہ توانائی کے اشفاق حسین کو جاپان ، محکمہ ٹرانسپورٹ کی مس کرن شیخ کو جاپان ، محکمہ سرمایہ کاری کی مس مرجان فاطمہ اور محکمہ منصوبہ بندی وترقیات کے حسین احمد برڑو کو جاپان ، محکمہ صحت کے ڈاکٹر سہیل رضا شیخ کو جاپان ، محکمہ اسپیشل ایجوکیشن کے پیر نیاز احمد سرہندی ، محکمہ خزانہ کی مس مریم عمر میمن ، غیر رسمی تعلیم کے ڈاکٹر آفتاب احمد شیخ کو جاپان ، محکمہ زراعت کے اعجاز احمد مہیسر کو جاپان ، نعمت اللہ چاچڑ کو جاپان ، اسٹیوٹا کے صالح شاہ ، انجنیئر کامران راحت ، انجنیئر غلام دستگیر کو جاپان ، چھ سائنسدانوں رسول بخش جونیجو ، سعید احمد محمد ، مس نادیہ منگریو ، مس بینا ، ڈاکٹر شازیہ یاسین ، مس ثمرین خانزادہ کو چین ، سوشل سیکٹر کی مس عائشہ جونیجو اور محکمہ منصوبہ وترقیات کے ڈاکٹر زاہد اوڈ کو چین ، محکمہ ٹرانسپورٹ کے کمال حکیم کو سنگاپور ، محکمہ اسکول ایجوکیشن کے عتیق احمد کو کوریا ، محکمہ زراعت کے آصف شریف راجپر اور جلیل احمد عرف عمران علی ہکڑو کو کوریا ، محکمہ پبلک ہیلتھ انجنیئرنگ کے ساجد حسین ملاح کو ملائیشیا ، محکمہ اسکول ایجوکیشن کے عبداللہ کو ملائیشیا ، محکمہ پبلک ہیلتھ انجنیئرنگ کے زاہد جونیجو اور ایس اینڈ جی اے ڈی کے زاہد حسین رند ، سیکریٹری ثقافت عبدالعلیم لاشاری اور ہدایت اللہ کو ملائیشیا تربیت کے لئے بھیجا گیا گورنر سندھ کے سابق پرنسپل سیکریٹری ڈاکٹر سیف الرحمان کی جاپان جانے کی نامزدگی واپس لے لی گئی ۔

جواب دیں

Back to top button